Tuesday, 21 June 2011

Ahsan ki kaamyabi

 بھیونڈی کے طالب علم مومن احسن محمد اسلام نے اس سال ایس ایس سی امتحان مارچ ٢٠١١ میں معذوروں کی کیٹگری میں ٨٥ فی صدی مارکس حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے . احسن چہارم جماعت تک ایک عام طالب علم کی طرح اسکول جاتا تھا لیکن اس کے بعدا س کو ڈی ایم ڈی نامی بیماری لاحق ہو گئی جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا حتی کہ وہ ہاتھ سے کوئی کام بھی نہیں کر سکتا .اس نے ایس ایس سی تک کی پڑھائی بستر پر رہتے ہوئے کی .بنا کسی کوچنگ اور ٹیوشن کے اس نے ایس ایس سی کا امتحان ٨٥ فی صدی نمبروں سے کامیاب کیا .اس کے اہالیان خانہ نے اس کی بھر پور مدد کی اور اس کا خیال رکھا اس لیے اس کامیابی پر گھر میں خوشی کا ماحول ہے.احسن کو ٹی وی پر کرکٹ دیکھنے کا بہت شوق ہے.بیشتر اوقات وہ اپنا وقت مو بائیل پر گیم کھیلنے میں گزارتا ہے .احسن کی کامیابی ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو معذوری ، غریبی یا کوئی اور بہانا بنا کر پڑھائی سے جی چراتے ہیں .

No comments:

Post a Comment